شفاف اور منصفانہ انتخابات میں ہی مسائل کا حل ہے : شہباز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف او منصفانہ انتخابات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو بھی جیتے عوام اس کے مینڈیٹ کو قبول کرے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈرون حملوں سے معصوم افراد کو مارا جارہا ہے، لوڈشیڈنگ نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں جمہوریت ناکام نہیں ہوئی جبکہ جلد انتخابات سے ملکی مسائل سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کوچلانے والوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے جبکہ حکومت نے معیشت کی کامیابی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ بیرونی امداد اچھے مقصد کے لیے ہوتو خیر مقدم کریں گے۔