آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس صدرکوبھیج دیاگیا

آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس صدرکوبھیج دیاگیا
آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس صدرکوبھیج دیاگیا

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا بلند اختر کے خلاف صدر کو ریفرنس بھیج دیاہے اور اسے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔وزیر مملکت صمصام بخاری کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا پر الزام لگایا ہے کہ ان کی تقرری درست نہیں ہے،دستیاب شدہ مواد اور شہادتوں کے مطابق رانا بلند دہری شہریت کے حامل ہیں۔جو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر گئے رانا بلند اختر پر اپنے اسٹاف کو ہراساں کرنے کا الزام بھی ہے، بلند اختر راناپر اتھارٹی کے غلط استعمال کے بھی الزامات ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -