نصف صدی بعد موت کے اسباب کی تلاش
جنیوہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل ڈیک حمار س کجولہ کی 1961ءمیں طیارہ حادثہ میں ہونیوالی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے نئی انکوائری کا آغاز کیا جائیگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1961ءمیں زیمبیا میں طیارہ حادثے میں حمار سکجولہ کی ہلاکت کے بعد اس بارے 1962ءمیں اقوام متحدہ نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جو حقائق جاننے کے بارے ناکام رہی تھی تاہم اب اس بارے تحقیقات کے دوبارہ آغاز کیلئے وکلاءکا ایک انٹرنیشنل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین ڈیوڈ لی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے دوبارہ آغاز کیلئے یہ بالکل درست وقت ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ دوبارہ تحقیقات کے آغاز پر تمام درست حقائق سامنے آسکتے ہیں۔