سرائیکی خطہ بھی بلوچستان کی طرح پسماندہ ہے:فاروق ستار

سرائیکی خطہ بھی بلوچستان کی طرح پسماندہ ہے:فاروق ستار
سرائیکی خطہ بھی بلوچستان کی طرح پسماندہ ہے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئے صوبے کے حوالے سے جو بات اسمبلی میں شروع ہوئی اسکی تکمیل ضروری ہے اور میں صدر زرداری اور نواز شریف سے التجا کرتا ہوں کہ سیاسی اختلافات کے باوجود صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام میں تاخیر نہ کریں۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اگر اکثریت رائے سے صوبہ کی قراداد منظور کر سکتی ہے تو وہ اسمبلی میں بل بھی پیش کردے تو قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کے ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طرح سرائیکی خطہ بھی پسماندہ خطہ ہے جمہوری نظام کہ ہوتے ہوئے اگر عوام کی اواز نہ سنی گئی تو عوام کا جمہوریت سے یقین ختم ہو جائے گا ۔انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلہ کا جلد کوئی سیاسی حل ڈھونڈا جائے اس کہ پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔

مزید :

ملتان -