اپوزیشن الیکشن کے نکتے پر متفق ہوجائے :منورحسن

اپوزیشن الیکشن کے نکتے پر متفق ہوجائے :منورحسن
اپوزیشن الیکشن کے نکتے پر متفق ہوجائے :منورحسن

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مفاہمت کے نام پر بیک ڈور پالیٹکس کی جارہی ہے تاکہ انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کیا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ بیک ڈور پالیٹکس کے ذریعے مک مکا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فخرا الدین جی ابراہیم کا فرض ہے کہ وہ کسی قسم کا حکومتی دباو¿خاطر میں نہ لائیں اور شفاف انتخابات کرا کے اقتدار جیتنے والی جماعت کے حوالےکردیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر عام انتخابات کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوجائے۔

مزید :

لاہور -