ریلوے چھ ارب روپے سے 96انجن مرمت کرے گی

ریلوے چھ ارب روپے سے 96انجن مرمت کرے گی
ریلوے چھ ارب روپے سے 96انجن مرمت کرے گی

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزارت خزانہ اورمنصوبہ بندی کمیشن کے حکام کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےریلوے کا اجلاس مولاناعبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہواجس میںسیکریٹری ریلوے عارف عظیم نے بتایاکہ محکمہ ریلوے نے چھ اعشاریہ ایک ارب روپے کا قرض لیا ہے جس سے چھیانوے انجن ٹھیک کیے جائیں گے۔ منصوبہ بندی کمیشن نے ریلوے بحالی کے لیے پینتیس ارب روپے دیے ہیں۔ وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والابیل آو¿ٹ پیکج سابق سیکریٹری فنانس وقار مسعود نے روکے رکھا۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کے اعلی حکام کو طلب کرلیا۔

مزید :

بزنس -