امریکی شہریوں کو بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی شہریوں کو بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایت
امریکی شہریوں کو بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے دہشتگردی اور پرتشدد واقعات کے پیش نظر بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے شہریوں کےلئے تازہ سفری الرٹ جاری کردیا ہے۔جس کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلسل دہشت گردی اور پرتشدد حملے دیکھے جارہے ہیں جس سے امریکی شہری باالواسطہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ سکیورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو نگرانی کی ایک اعلیٰ سطح برقرار رکھنے کےلئے اور ان کے تحفظ کے بارے میں شعور کو بڑھانے کےلئے مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی موجودہ معلومات کے مطابق القاعدہ اور اس سے منسلک تنظیموں و دیگر دہشت گرد تنظیمیں یورپ، ایشیائ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت متعدد علاقوں میں امریکی مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں خود کش کارروائیاں، قتل، اغواء برائے تاوان، ہائی جیکنگ اور بم دھماکوں جیسے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں لہٰذا امریکی شہری انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکورٹی سے متعلق معلومات میں اضافے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔