من موہن کادورہ پاکستان کھٹائی میں پڑنے کا امکان

من موہن کادورہ پاکستان کھٹائی میں پڑنے کا امکان
من موہن کادورہ پاکستان کھٹائی میں پڑنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مایٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے رواں سال دورہ پاکستان کے امکانات معدوم نظر آرہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے رواں سال دورہ پاکستان کے امکانات معدوم نظر آرہے ہیں۔ اس کی جزوی طور پر ایک وجہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنا اور دیگر معاملات اس کی نمایاں وجوہات ہیں۔ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔