پوری گیس ملے تو سستی بجلی دے سکتے ہیں:کے ای ایس سی

پوری گیس ملے تو سستی بجلی دے سکتے ہیں:کے ای ایس سی
پوری گیس ملے تو سستی بجلی دے سکتے ہیں:کے ای ایس سی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ مناسب مقدار میں گیس فراہم کی جائے تو شہر میں لوڈشیڈنگ کے بجائے صارفین کو سستی بجلی میسر آسکے گی۔ کے ای ایس سی اعلامیئے کے مطابق ادارے کو شہر میں لوڈشیڈنگ معمول پر رکھنے کے لیئے مجبوراً 370 فیصد مہنگے ایندھن یعنی فرنس آئل پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ گیس فراہمی مقرر کردہ ہدف 40 کروڑ مکعب یومیہ کے بجائے صرف 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ مل رہی ہے جس کے باعث فرنس آئل کا استعمال بڑھانا پڑھ رہا ہے۔ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ،مناسب مقدار میں گیس ملے تو لوڈشیڈنگ دورانئے میں کمی کے ساتھ صارفین کو سستی بجلی بھی فراہم کی جائیگی۔

مزید :

بزنس -