گیلانی عوامی عدالت سے بری ،بیٹے نے ضمنی الیکشن فتح کرلیا،ثابت ہو گیا فیصلے اورطاقت کا سرچشمہ عوام ہیں :زرداری
ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نشست پر ان کے صاحبزادے عبدالقاد64628ووٹ لیکر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں ان کے مدِ مقابل آزاد امیدوار 60532ووٹ حاصل کر سکے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالقادر گیلانی کو 4096ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایاسابق وزیراعظم کے بیٹے کے مدِ مقابل شوکت حیات بوسن نے کانٹے دار مقابلہ کیا جنہیں مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل کی تھی جبکہ انہیں ضمنی الیکشن میں باضابطہ طور پر حصہ نہ لینے والی تحریکِ انصاف کے ووٹروں اور جماعت اسلامی سمیت پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین کی حمایت حاصل تھی ۔الیکشن میں کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نا اہل قراردیا تھا لیکن عوام کی عدالت نے دوبارہ ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔بیٹے کی کامیابی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری چھینی گئی نشست مجھے واپس کردی ہے اور کامیابی سے سترخرو کر کے بھیجا ہے ۔عبدالقادر گیلا نی کی کا میابی پر صدر مملکت آ صد علی زرداری نے سابق وزیر اعظم یو سف ر ضا گیلانی کو ٹیلیفون کر کے مبارکبا د دی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ طا قت کا سر چشمہ عوام ہیں اور آ ج ثا بت ہو گیا کہ فیصلے کا حق صرف عوام کے پاس ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اولیا اکرام کی سرزمین پر آ ج کا ہو نے والا فیصلہ ہمیشہ یا درکھا جا ئے گا ۔عبدالقادر گیلا نی کی کا میابی پر وزیر اعظم را جہ پر ویز اشر ف نے ٹیلیفون کر کے سا بق وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی کو مبارکبا د دی اور کہاکہ پیپلز پا رٹی کے خلاف سب سیاسی جما عتیں اکھٹی ہو ئیں لیکن اس کے با وجود پاکستان پیپلز پا رٹی نے کا میابی حا صل کی۔اس سے قبل عبدالقادر گیلا نی کی کا میابی پر گو رنر پنجاب سردار لطیف کھو سہ نے سا بق وزیر اعظم کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ۔