دس سالہ بچے اور پانچ بھائیوں سمیت 18ماہی گیر قید سے آزاد

دس سالہ بچے اور پانچ بھائیوں سمیت 18ماہی گیر قید سے آزاد
دس سالہ بچے اور پانچ بھائیوں سمیت 18ماہی گیر قید سے آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جیل سے رہائی پا کر وطن لوٹنے والے 18 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے جن میں پانچ سگے بھائی اور دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔بھارتی جیل سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایدھی سینٹر پر ماہی گیروں کا استقبال عبدالستار ایدھی اور فشر فوک فورم کے عہدے داروں نے کیا۔ اس موقع پر بچھڑے ہوئے ماہی گیر اپنے پیاروں سے مل کر آبدیدہ ہو گئے۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ بھارتی جیل میں ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا۔ ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بھارتی جیلوں میں قید دیگر ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھی جلد از جلد اقدامات کرے۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی نے ماہی گیروں کو فی کس پندرہ ہزار روپے دئیے۔

مزید :

کراچی -