بشیر بھولا بھالہ نے قومی دنگل فتح کرلیا

بشیر بھولا بھالہ نے قومی دنگل فتح کرلیا
بشیر بھولا بھالہ نے قومی دنگل فتح کرلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بشیر بھولا بھالا نے تحسین پہلوان کو چت کر کے قومی ہیرو دنگل فتح کر لیا۔منٹو پارک لاہور کے ریسلنگ سٹیڈیم میں قومی ہیرو دنگل کے لیے جوڑے پڑے۔ لاہور کے بشیر بھولا بھالا اور چیچہ وطنی کے تحسین پہلوان کے درمیان ٹائٹل کشتی یکطرفہ ثابت ہوئی جس سے دنگل کا مزا کرکرا ہو گیا۔ سابق رستم پاکستان بھولا بھالا نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے صرف سات منٹ میں حریف پہلوان کو چت کر دیا۔ دنگل میں ٹائٹل کشتی کے علاوہ چھوٹے جوڑ بھی ہوئے۔ مقابلوں کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ جیت کے بعد بشیر بھولا بھالا نے بھارتی پہلوانوں کو بھی للکار دیا۔ کہتے ہیں کہ بھارتی پہلوان سے کشتی لڑنے کے لیے انہیں تین ماہ کی تیاری کا وقت چاہیے۔

مزید :

کھیل -