نوعمری کے عشق کا انجام ،عزت خاک میں، محبت حوالات میں
لودھراں (مانیٹر نگ ڈیسک)دنیا پورپولیس نے نویں جماعت کی طالبہ کی قابل اعتراض فلم بناکر مسلسل چھ ماہ تک جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے مبینہ عاشق اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق وہ اپنے علاقے کے ایک نوجوان کی محبت میں مبتلاءہو گئی جس نے اس کو ایک ویران جگہ پر بلاکرجنسی تشدد کا نشا نہ بنایا اس دوران اس کے دیگر چار ساتھیوں نے چھپ کر ان کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنالی۔ بعد میں پانچوںافرادقابل اعتراض ویڈیو کے ذریعے چھ ماہ تک منہ کالاکرتے رہے پھر والد کو قابل اعتراض ویڈیوکا حوالہ دیکر تین لاکھ روپے طلب کئے اور عدم ادائیگی کی بناءپر ویڈیو کو منظر عام پر لانے کی دھمکی دی جس پر اس نے پولیس کو آگاہ کردیا۔ ااس کیس کے مرکزی کردار نے پولیس کو بتایا کہ اسے طالبہ سے سچی محبت تھی اوروہ ملاقات کے وقت اس بات سے بے خبر تھا کہ ملاقا ت کے وقت رکھوالی کرنے والے دوست ویڈیو بنا رہے ہیں ۔ ملزم نے بتایا کہ اس کے چار دوست ویڈیوبنانے کے بعد اسکے کے ذریعے طالبہ کو مختلف مقامات پر بلاکر اس سے زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے بھی بلیک میل کر تے رہے ۔