بیرون ملک جانیوالی ”ہیروئن “ پکڑی گئی ،پاکستان میں چارملین ”جہاز“ ہیں: رپورٹ
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ سے شارجہ جانیوالی پرواز کے مسافر سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ذرائع کے مطابق شارجہ جانیوالی ایئرلائن کے مسافر نے شیمپو کی بوتلوں میں ایک کلوگرام ہیروئن چھپارکھی تھی جس کی جانچ پڑتال پر منشیات کا انکشاف ہوا۔ ذرائع نے بتایاکہ اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر مال مقدمہ سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔ دوسری طرف روسی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں ہیروئن کا نشہ خوراک سے بھی سستا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ملک میں چالیس لاکھ سے زائد لوگ منشیات کے عادی ہیں لیکن اُن کونشے کی لت سے نکالنے کے لئے بحالی کے 80سے بھی کم کلینکس ہیں۔