دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا”شیر“ کا بیٹا ضمانت پر رہا

دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا”شیر“ کا بیٹا ضمانت پر رہا
دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا”شیر“ کا بیٹا ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالے حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کے بیٹے کو ضمانت پر رہا کردیا گیاہے ۔ بتایاگیاہے کہ گذشتہ روز سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہر سندھ کے بیٹے شہریارسندھو کو فوٹریس سٹیڈیم کے سامنے پولیس اہلکاروں نے روکا اور تلاشی لینے کی کوشش پر ملزم نے تھانہ شمالی چھاﺅنی میں تعینات کانسٹیبل کاشف کوتھپڑدے مارا اور وردی بھی پھاڑدی جس پر پولیس نے کار سرکارمیں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شہریار کوجمعہ کو کینٹ کچہری میں سول جج اکرم آزاد کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں فاضل عدالت نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی رہائی کاحکم دیدیا۔

مزید :

لاہور -