خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بم دھماکہ ، دو اہلکار شہید

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بم دھماکہ ، دو اہلکار شہید
خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بم دھماکہ ، دو اہلکار شہید

  

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر موجودتھی کہ سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُڑادیاگیاجس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

خیبر -