سزا سنتے ہی اداکارہ سلومی رانا بھاگ گئی

سزا سنتے ہی اداکارہ سلومی رانا بھاگ گئی
سزا سنتے ہی اداکارہ سلومی رانا بھاگ گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فراڈ کیس میں ایک سال قید کی سزا ہونے پر سٹیج اداکارہ سلومی رانا پولیس کو چکمادے کر احاطہ عدالت سے رفوچکر ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق مرحوم گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی کمپنی کیساتھ 50لاکھ روپے کے فراڈ کے الزام میں ماڈل ٹاﺅن کچہری میں سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت اداکارہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ سلومی رانا کو ایک سال قید اور پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جس کے فوری بعد سلومی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ اِسی مقدمے میں ادکارہ سلومی کے شوہر بھی جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح -