ن لیگ کے رہنماﺅں کے بیرون ملک دوروں پر عارضی پابندی عائد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے صدارتی انتخابات تک اپنے تمام منتخب نمائندوں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی ہے اور بیرون ملک موجود رہنماﺅں کو واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ صدارتی انتخابات میں ووٹوں کیلئے مسلم لیگ ن نے اراکین صوبائی اسمبلیاں ، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے ۔