تحریری معافی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے وارنٹ گرفتاری معطل ، تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

تحریری معافی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے وارنٹ گرفتاری معطل ، تجاوزات سے ...
تحریری معافی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے وارنٹ گرفتاری معطل ، تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدم پیشی پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گرفتاری کے احکامات تحریری معافی پر سپریم کورٹ نے معطل کردیئے ہیں اور پارکوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی رجسٹری میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کراچی بدامنی کیس میں پارکوں پر قبضوں سے متعلق سماعت کی ۔ دوران سماعت ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضازیدی اور سابق ایڈمنسٹریٹرمحمد حسین پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس امیرہانی مسلم نے استفسارکیاکہ نوٹس کے باوجودآپ کیوں پیش نہیں ہوئے جس پر ایڈمنسٹریٹر نے موقف اپنایاکہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں ، پیش نہیں ہوسکا، سٹاف کی غلطی کی وجہ سے مجھے نوٹس نہیں مل سکا۔سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین نے کہاکہ اُنہیں نوٹس نہیں ملا، ملتاتو پیش ہوجاتے ۔تحریری معافی نامے جمع کرانے پر عدالت نے سابق اور موجودہ ایڈمنسٹریٹر، متعلقہ ٹی ایم او کے گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیئے اور ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضازیدی سے پارکوں میں ناجائزتعمیرات سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

کراچی -