حکومت اعتکاف میں مصروف۔ ۔ ۔ صدارتی انتخابات کاشیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

حکومت اعتکاف میں مصروف۔ ۔ ۔ صدارتی انتخابات کاشیڈول تبدیل کرنے کی درخواست
حکومت اعتکاف میں مصروف۔ ۔ ۔ صدارتی انتخابات کاشیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے صدارتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے ۔ وزارت قانون کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایاگیاکہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات کے موقع پر کئی اراکین اعتکاف اور عمرہ میں مصروف ہوں گے لہٰذا اراکین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے شیڈول تبدیل کیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے مخالفت میں اپنی سفارشات کیساتھ خط الیکشن کمیشن کو بھجوادیاہے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ شیڈول تبدیل نہیں ہوناچاہیے ، الیکشن کمیشن صدارتی انتخابات چھ اگست کو ہی کرائے کیونکہ شیڈول میں تبدیلی غیر آئینی ہے ۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -