مکان سیل نہ کتا غائب۔ ۔ ۔ اب ”میرا “کے پلازہ پر قبضہ ہو گیا

مکان سیل نہ کتا غائب۔ ۔ ۔ اب ”میرا “کے پلازہ پر قبضہ ہو گیا
مکان سیل نہ کتا غائب۔ ۔ ۔ اب ”میرا “کے پلازہ پر قبضہ ہو گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کتا چوری اورمکان سیل ہونے کے بعد اب نامعلوم افراد نے اداکارہ میرا کے پلازہ پر قبضہ کرلیا ہے جس کے خلاف اداکارہ نے سی سی پی او لاہور کودرخواست دیدی ہے ۔ سی سی پی او لاہور شفیق احمد نے بتایا کہ اداکارہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں تھیں جس پر اُنہوں نے ایس پی ماڈل ٹاﺅن کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ سی سی پی او نے بتایا کہ انکوائری کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر یہ صرف میڈیا میں آنے کی کوشش ہوئی تو اداکارہ کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔یاد رہے کہ ماضی میں اداکارہ میرا کا مبینہ طورپر کتا بھی چوری ہو چکاہے جبکہ پراپرٹی ٹیکس ادانہ کرنے کی وجہ سے مکان سیل ہونے کے بعد بھی ادکارہ میرا خبروں کا موضوع رہ چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -