کولکتہ ایئرپورٹ پر 10ہزار کچھوے سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

کولکتہ ایئرپورٹ پر 10ہزار کچھوے سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار
کولکتہ ایئرپورٹ پر 10ہزار کچھوے سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ کے ایئرپورٹ پر 10 ہزار غیر ملکی کچھوے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ کے سبھاش چندر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چین سے سنگاپور جانے والے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کیاگیا جن کے سوٹ کیس سے کچھوے برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام کاکہناہے کہ غیر ملکی کچھووں کی مختلف اقسام کے 10 ہزار سے زائد بچے قبضے میں لیے گئے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کاکہناہے کہ کچھووں کے انڈوں ، گوشت ، کھال ، خول کے لیے ان کا قتل کچھوں کی نسل کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہاہے۔