زیر حراست ملزم ہلاک،ہم نے نہیں رینجرز نے مارا:پولیس

زیر حراست ملزم ہلاک،ہم نے نہیں رینجرز نے مارا:پولیس
 زیر حراست ملزم ہلاک،ہم نے نہیں رینجرز نے مارا:پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا جس کے بعد پولیس اور رینجر ز میں تنازع پیدا ہو گیا ۔ رینجر ز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم رینجر ز کے نہیں بلکہ پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے،ملزم بلال کو صحت مند حالت میں پولیس کے حوالے کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تشدد کے بعد ہمارے حوالے کیا گیا ،ہم نے ملزم کو تحویل میں لینے کے بعد بھی طبعی معائنہ کروایا تھا۔ پولیس کے زیر حراست میں نوجوان ملزم کی ہلاکت پر سچل تھانے کے باہر لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ملزم بلال کے والد نے بتایا ہے کہ مجھے اور میرے بیٹے کو رینجرز نے اٹھایا تھا اور رینجرز نے مجھے ایک روز قبل رہاکیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ میرے بیٹے نے کوئی واردات نہیں کی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -