صدارتی انتخاب:نواز لیگ نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کردیا

صدارتی انتخاب:نواز لیگ نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کردیا
صدارتی انتخاب:نواز لیگ نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدوارو ں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صدارت کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے نام پر غور کیا گیا۔ ن لیگ نے سرتاج عزیز، سعید الزماں صدیقی، ممنون حسین ،افتخارجھگڑا ، مہتاب عباسی اورغوث علی شاہ کے نام شارٹ لسٹ کیے۔ن لیگ نے شہبازشریف ، چوہدری نثارعلی خان،احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق اورخواجہ آصف پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی جو دیگرجماعتوں کے ساتھ ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کے لیے رابطے کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -