انسانی سمگلنگ کے دو غیر ملکی ملزم گرفتار
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے انسداد سمگلنگ سیل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لئے ہیں ۔ان کے قبضے سے 81 جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزموں کا تعلق لیبیا سے ہے ۔