لشکر جھنگوی کے ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا گرفتار

لشکر جھنگوی کے ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا گرفتار
لشکر جھنگوی کے ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلی جنس بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ معصوم بلا کو طویل نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے کراچی میں جسٹس باقر اور دیگر شخصیات پر قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ ملزم بلا کا کہنا ہے کہ بشیر لغاری ان واقعات کا سرغنہ ہے جسے آئی بی کی نشاندہی پر سندھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وارداتوں میں اس کے بیٹے معاویہ اور ایک دوسرے ملزم نے مدد کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ لشکر جھنگوی نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کئی بڑی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے انٹیلی جنس بیورو کو ہدایت کی کہ دہشت گرد گروپوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے عناصر کا پتہ چلا کر فوری کارروائی کی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -