ممبئی حملے ہمارے لوگوں نے کئے :نجم سیٹھی

ممبئی حملے ہمارے لوگوں نے کئے :نجم سیٹھی
ممبئی حملے ہمارے لوگوں نے کئے :نجم سیٹھی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور مو جودہ قائم مقام چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی افسرورما کا کہنا کہ بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارتی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف سخت قوانین بنانے کیلئے کروائے مگر یہاں دو باتیں ہیں کہ پہلی بات یہ ہے کہ ورما مل نہیں رہا اور دسری بات یہ ہے کہ اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک فضول افسر ہے اور اس کا دماغ خراب ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ ورما نے یہ بات براہ راست نہیں کی بلکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ کہاتھا لیکن لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں میں انڈین گورنمنٹ کا ہاتھ نہیں تھا مگر کچھ تھا ضرور ۔نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کے افضل گرو بھارتی ایجنسیوں کیلئے کام کرتے تھے اور صر ف ان کی زبان بند کرنے کیلئے ختم کیا گیا ۔ افضل گرو نے بھارت کو ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کے بارے میں کچھ معلومات دی تھیںاس لئے ہندوستانی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ پر حملے کے خدشے کا اظہار کیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے ہمارے لوگوں نے کئے تھے ۔ پاکستانی گورنمنٹ نے بھارتی افسر ورما کے بارے میں انڈیا کو لکھا ہے مگر انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب بکواس ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارا میڈیا اور سول سوسائٹی اس بارے میں کیوں کچھ نہیں کر رہی تو اس کی وجہ ہے کہ ہمارے طرف سے کیا کچھ ہو تا رہا ہے اس لئے ہم زیادہ شور نہیں ڈال رہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -