ذکاءاشرف کی بطو ر چیئر مین پی سی بی تعیناتی کالعدم

ذکاءاشرف کی بطو ر چیئر مین پی سی بی تعیناتی کالعدم
 ذکاءاشرف کی بطو ر چیئر مین پی سی بی تعیناتی کالعدم

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ا سلام آبادہائی کورٹ نے ذکا اشرف کی بطور چیئر مین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دیدی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اپنے تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ذکاءاشرف کی تقرری کرکٹ میں تجربہ کی بجائے ذاتی تعلقات کی بنا ءپر کی گئی ۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 19ویں ترمیم کے بعد صدر کا پی سی بی کے معاملات میں کردار صرف علامتی نوعیت کا ہے اور چیئرمین پی سی بی کے امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا اترنا چاہئے ۔ تفصیلی فیصلہ 30صفحات پر مشتمل ہے اور اس کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -