تیسرا ون ڈے: پاکستان اور ویسٹ اندیز میں سنسنی خیز مقابلہ کےبعد میچ ٹائی
سینٹ لوشیاں( مانیٹرنگ ڈیسک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان میں میچ برابر رہا۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 230 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔آخری بال پر سکور برابر ہوگیا۔ اس طرح ایک ایک میچ میں جیت سے دونوں ٹیموں سیریز میں بھی برابر ہیں ۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے جواب مین ویسٹ انڈیز نے نو وکٹوں پر آخری گیند پر سکور برابر کردیا ۔پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 39 کے مجموعی اسکور پر دونوں اووپنرز پولین لوٹ گئے، کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل 40 رنز ناٹ آو¿ٹ بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد 17، ناصر جمشید 20، محمد حفیظ 14، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل 26 اور شاہد آفریدی ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ وہاب ریاض 19 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور کپتان ڈیوائن براوو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ کیمار روچ اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری اووروں میں سخت دباوئ کے باوجود حوصلے سے کھیلی جبکہ پاکستانی بائولر آخری تین اووروں میں سکور روکنے میں ناکام رہے ۔