ایئرپورٹ پر تلاشی سے تنگ شخص نے انتہائی قدم اٹھا دیا ، سیکورٹی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا
ماسکو (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے ائیرپورٹوں پر سیکیوٹری خدشات کے باعث مسافرں کی چیکنگ کا نظام انتہائی سخت ہو چکا ہے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اکثر جگہوں پر ضرورت سے زیادہ سخت چیکنگ مسافروں کیلئے سخت کوفت اور غصے کا باعث بنتی ہے۔ روس میں سینٹ پیٹرز برگ کے مشہور ائیرپورٹ پر بھی ایک مسافر کو بے جا سخت چیکنگ کا نشانہ بنایا گیا جس پر یہ بیچارہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک ایسی حرکت کر بیٹھا کہ جس کا تذکرہ اب ساری دنیا میں ہو رہا ہے۔
مسافر جورجی میاکنکن تمام سیکیورٹی مراحل سے گزرنے کے بعد انتظارگاہ میں پہنچا تھا کہ اسے اپنی چابیاں پکڑنے کیلئے چند قدم طے کرنا پڑے۔ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پھر روک لیا اورسکیننگ گیٹ میں سے گزرنے کو کہا۔ جب اس نے وضاحت کی کہ وہ جس حصے میں موجود ہے وہاں دوبارہ سکیننگ کی ضرورت نہیں ہے تو اہلکاروں نے پولیس بلوا لی۔ جورجی سیکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی پر اس قدر مایوس اور مشتعل ہوا کہ اس نے سب مسافروں کے سامنے صرف بیلٹ اور جوتے اتارنے کی بجائے اپنا مکمل لباس اتار دیا اور ٹہلتا ہوا سکیننگ گیٹ میں سے گزر گیا۔
عروسی لباس کے بٹن نہ کھلنے پر دولہے نے دلہن کو مار مار کر حشر کر دیا،موقع سے فرار
اس دوران سیکیورٹی اہلکار اور پولیس بھی حیرت سے ساکت کھڑی رہ گئی اور کسی نے بھی ناراضی مسافر کو روکنے کی کوشش نہ کی۔ اگلے دن جب جورجی اپنے دفتر پہنچا تو دیکھا کہ ہر شخص اس کی برہنہ ویڈیو کی بات کر رہا تھا کیونکہ سیکیورٹی کیمروں اور مسافروں کے کیمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہو چکی تھی اور ساری دنیا اسے دیکھ رہی تھی۔