افغان جنگ کا ہرگھنٹہ امریکہ کو 40لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے: تحقیق

افغان جنگ کا ہرگھنٹہ امریکہ کو 40لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے: تحقیق
افغان جنگ کا ہرگھنٹہ امریکہ کو 40لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے: تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) افغانستان میں امریکہ کی جانب سے کی جانیوالی کسی بھی کاروائی کا ایک گھنٹہ امریکہ کو چالیس لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے۔ یہ انکشاف تنظیم نیشنل پرائیورٹیز پراجیکٹ کی تحقیق میں کیا گیا۔
ایرانی چینل پریس ٹی وی کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے ایک بڑے حصے کے انخلاءکے باجود افغانستان میں جنگی کاروائیوں پر پینٹاگون کو ناقابل ذکر اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔ 2011سے اب تک امریکہ نے افغانستان میں کی گئی جنگی کاروائیوں پر سات کھرب پندرہ ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں 2015 میں کیا جانے والا پینتیس ارب ڈالر کا خرچ بھی شامل ہے۔