عیدالفطر، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

عیدالفطر، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
عیدالفطر، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور متعدد لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کی جانب سے شہریوں کو تنگ کئے جانے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بعد پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے متعدد لڑکوں پر ڈنڈے برسائے اور انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی