دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت، دہشتگردوں کے ہمدردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے: کورکمانڈر کراچی

دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت، دہشتگردوں کے ...
دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت، دہشتگردوں کے ہمدردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے: کورکمانڈر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختا ر نے کہاہے کہ سانحہ صفورہ کے تمام بڑے کردار پکڑے جاچکے ہیں ، اب دہشتگردکے ساتھ ساتھ سہولت کاروں اور مالی مدد کرنیوالوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ یہ باتیں اُنہوں نے الاظہر گارڈن میں سانحہ صفورا کے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کاکہناتھاکہ سانحہ صفورا کے شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سانحہ صفورہ کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے تاہم دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس سے قبل کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختا ر نے سنٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کورکمانڈر نے جیل کی سیکیورٹی پر تعینات فوجی جوانوں اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُنہیں عید ملے ۔

مزید :

کراچی -Headlines -