دشمنوں کو بھول جائیں!اس تخت کے ذریعے باتھ روم میں اپنی حکمرانی قائم کریں

دشمنوں کو بھول جائیں!اس تخت کے ذریعے باتھ روم میں اپنی حکمرانی قائم کریں
دشمنوں کو بھول جائیں!اس تخت کے ذریعے باتھ روم میں اپنی حکمرانی قائم کریں

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) اگر آپ دنیا پر حکمرانی کا خواب پورا نہیں کرسکے تو کم از کم باتھ روم پر حکمرانی کا خواب ضرور پورا کرسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک امریکی ڈیزائنر نے ایک خاص ٹوائلٹ تیار کیا ہے جس میں 250 سے زائد تلواروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اپنے باتھ روم کی کھدائی کے دوران اس آدمی کو ایسا کیا کچھ ملاکہ تقدیر ہی بدل گئی

یہ تلواریں ٹوائلٹ سیٹ کی شاہانہ پشت تیار کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہیں اور ان کی وجہ سے ٹوائلٹ سیٹ کسی پر جلال بادشاہ کے تخت جیسی نظر آتی ہے ۔ ٹوائلٹ پیپر کو ٹانگنے کے لیے بھی ایک تلوار کا دستہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ دیگر اشیاء بھی تلواروں اور خنجروں سے مماثلت رکھتی ہیں ۔تلواروں سے لیس ٹوائلٹ کی ایک دلچسپ خوبی یہ ہے کہ یہ عام ٹوائلٹ کی نسبت زیادہ آرام دہ ہے جبکہ تلواروں پر چڑھائی گئی مخصوص سمندری ریزن تہہ کی وجہ سے اس کی صفائی بھی نہایت آسان ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس