آزادکشمیر میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق

آزادکشمیر میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق
آزادکشمیر میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیرمیں برساتی نالے بہہ جانیوالی گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

پولیس کے مطابق نواحی گاﺅں کسگر میں برساتی نالے میں بہہ جانیوالی گاڑی کو نکال لیاگیا، جاں بحق ہونیوالوں میں تین بھائی ، دو بہنیں اور والد شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری احمد نے بتایاکہ مرنیوالوں کی لاشیں نکال کر آبائی گاﺅں پنڈی سماہنی روانہ کردی گئیں ۔

مزید : میرپور /اہم خبریں