بارشوں کاسلسلہ مزید تین جاری رہے گا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں: محکمہ موسمیات

بارشوں کاسلسلہ مزید تین جاری رہے گا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں: محکمہ ...
بارشوں کاسلسلہ مزید تین جاری رہے گا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے واضح کیاہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا، نشیبی علاقوں کے مکین آئندہ دودن تک محتاط رہیں ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 110ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے ایک دن قبل شروع ہونیوالا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا بلکہ مزید تین دن تک جاری رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبرپختونخواہ میں گرج چمک کیساتھ جبکہ راولپنڈی ، گوجرانولہ ، لاہور، فیصل آباداورسرگودھامیں بارش کاامکان ہے ۔
ڈاکٹرمحمد حنیف کا کہناتھاکہ مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں،بہاولپورڈویژن ، ملتان ، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ، سبی، ژوب، میرپور خاص ڈویژن، سکھراور لاڑکانہ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دوروز میں مون سون ہواﺅں کا نیاسلسلہ سندھ میں داخل ہوگا،کشمیر ، گلگت بلتستان ، کے پی کے اور بلوچستان میں مطلع ابرآلودرہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ پوٹھوہارریجن میں ندی نالوں کے قریب رہنے والے محتاط رہیں ۔