بوم بوم کی پہلی محبت کا اعتراف ‎

بوم بوم کی پہلی محبت کا اعتراف ‎
بوم بوم کی پہلی محبت کا اعتراف ‎

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈشاہد آفریدی نے انکشاف کیاہے کہ اُنہیں اپنی زندگی کا پہلا پیا ر اپنی استانی سے ہواتھا۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شاہدخان آفریدی اور احمد شہزاد نے شرکت کی ۔ میزبان کے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے اپنے پیار کی داستان سناتے ہوئے کہاکہ وہ عمر میں کافی بڑی تھیں لیکن پیار ہوگیا۔اُنہوں نے بتایاکہ آل راﺅنڈر کی عمر اُس وقت کوئی 9سال یا اس کے قریب ہوگی ، اب تو اُن کا نام ہی یاد نہیں لیکن چہرہ اب بھی یاد ہے اور آج بھی محبت کا احساس ہوتاہے ۔ اس سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ سیدھے سادھے مگر غصیلے دکھائی دینے والے شاہدآفریدی بچپن میں کتنے شرارتی تھے ۔

I Felt In Love First Time With My Teacher When... by zemtv

مزید : کھیل