پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کیلئے انتہائی مفید تجاویز

پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کیلئے انتہائی مفید تجاویز
 پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کیلئے انتہائی مفید تجاویز

  

لندن(نیوزڈیسک)پیٹ میں اگر گیس پیدا ہوجائے تو اس کی وجہ سے بہت مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں اور اکثر معاشرتی طور پر شرمندگی بھی اٹھانی پڑ جاتی ہے۔پیٹ میں گیس بھر جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ہمارے کھانے پینے کی عادات اور ورزش سے دوری شامل ہے۔کبھی کبھار کھانا کھانے کے بعد ڈکار آتے ہیں جو کہ گیس خارج کرنے کی ایک قسم ہے لیکن اگر گیس خارج نہ ہوتو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔

گیس کی وجوہات اور ان کا علاج

پیٹ میں گیس بھر جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔آئیے آپ کو ان وجوہات سے آگاہ کرتے ہیں اور گیس سے نجات کے طریقے بتاتے ہیں۔

*کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن کے استعمال سے پیٹ میں گیس بھرنا شروع ہوجاتی ہے۔کئی کھانے جیسے سیب،ناشپاتی،گوبھی،براکلی،پیاز،دودھ،دہی ،آئس کریم اور پنیر کھانے سے گیس کی شکایات ہوسکتی ہیں لہذا ان سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں۔

*اگر کھانا کھانے کے بعد پانی پیا جائے تو پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا کھانے سے قبل پانی پیا جائے۔اس طریقے سے نہ صرف پیٹ میں گیس نہ ہوگی بلکہ آپ کا معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرے گا۔

*اگر تیزی سے کھانا کھایا جائے تو عجلت میں کھاتے ہوئے ہم نوالے نگلنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا بھی پیٹ میں جانے لگتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ کھانا آرام کے ساتھ اور چبا چبا کر کھایا جائے۔

*بازار میں کئی انزائمز مل جاتے ہیں جن کے استعمال سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی۔ایک انزائم Beanoکو اگر کھانے میں ملا لیا جائے تو گیس ہونے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں۔

*سگریٹ نوشی،چیونگم اور مشروبات پیتے ہوئے سٹرا کا استعمال کرنے سے پیٹ میں گیس بھر جاتی ہے لہذا ان سے اجتناب کیا جائے۔

*مصنوعی چینی کے استعمال سے گریز کریں۔لہذا ایسی اشیاءجن میں مصنوعی چینی پائی جائے ان کا استعمال کم کردیں اور اگر ممکن ہوسکے تو ختم کردیں۔

مزید : تعلیم و صحت