آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات پانے کا انتہائی آسان نسخہ

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات پانے کا انتہائی آسان نسخہ
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات پانے کا انتہائی آسان نسخہ

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) اکثر لوگوں کی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے پائے جاتے ہیں جن کی رنگ سیاہی مائل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان سے نجات دلانے کے لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہوگا۔ ان ڈارک سرکلز کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں جلد کا ڈھلک جانا، زیادہ الکوحل پینا، سگریٹ نوشی، تناﺅ اور زیادہ کھانے کی وجہ شامل ہے۔ اگر آپ اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں تو وافر مقدار میں پانی پئیں اور سوجائیں صبح اٹھ کر آپ واضح فرق دیکھیں گے۔ پئے جانے والا پانی جسمانی نظام کی صفائی کرتا ہے اور اس طرح جلد ملائم اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پائے جانے والے تیزابی اثرات سے بھی بچاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت