ڈی جے بٹ کی عیدالفطر بھی ’پھیکی‘ ہوگئی

ڈی جے بٹ کی عیدالفطر بھی ’پھیکی‘ ہوگئی
 ڈی جے بٹ کی عیدالفطر بھی ’پھیکی‘ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے شہرت پانیوالے ڈی جے بٹ نے کہاہے کہ وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میٹھی عید بھی پھیکی گزری ، بچوں سے وعدہ کیاہے کہ پی ٹی آئی سے پیسے ملیں گے تونئے کپڑے دلاﺅں گااور اپیل کی ہے کہ واجبات میں سے تھوڑی سی رقم کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے احسن المعروف ڈی جے بٹ نے بتایاکہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے ، ساتھیوں کو بھی ادائیگی کرنی ہے ، مایوس نہیں ہوں ، ’کپتان‘ سے کافی توقعات وابستہ ہیں ۔
ڈی جے بٹ کی بہن کاکہناتھاکہ ہرسال بھائی عیدی دیتاتھا لیکن اس سال نہیں ملی ، پہلے عیدی کی منتظر تھی لیکن جب میڈیا پرواجبات کی عدم ادائیگی اور بھائی کی پریشانی دیکھی تو پھر مطالبہ نہیں کیا لیکن بھائی نے کہاہے کہ جلد یا بدیر ، شاپنگ کراﺅں گا۔
ڈی جے بٹ کی معصوم بیٹی ’پاپانے عیدی نہیں دی ‘ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی جبکہ ڈی جے بٹ کی والدہ کاکہناتھاکہ دھرنے کے دنوں میں مقروض ہوئے لیکن پھر قرض سے نکل نہیں سکے ، ملازمین کی تنخواہیں اور گھر کی ذمہ داریاں بھی بیٹے پر ہی تھیں ، پیسے اکٹھے ہوتے رہے لیکن ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئیں اور اب مستقبل کے بارے میں رب ہی جانتاہے ۔

مزید :

لاہور -