تیسرا ون ڈے: تماشائیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر پتھراﺅ، پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا

تیسرا ون ڈے: تماشائیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر پتھراﺅ، پولیس نے صورتحال پر ...
تیسرا ون ڈے: تماشائیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر پتھراﺅ، پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کے دوران سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی اور پاکستانی کھلاڑیوں پر پتھراﺅ کرنے والے شائقین کو پولیس نے باہر نکال دیا  اور تقریباً آدھے گھنٹے کے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز اور جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیڈیم میں سری لنکن مسلمانوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کئے جانے پر وہاں موجود دو گروپوں میں تصادم ہوا جو لڑائی میں بدل گیا اور اسی دوران باﺅنڈری کے قریب کھڑے کھلاڑیوں پر بھی پتھراﺅ کیا گیا جس پر کپتان اظہر علی نے تمام کھلاڑیوں کو میدان کے وسط میں آنے کی ہدایت کی۔

اظہر علی نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ سے منع کرتے ہوئے ایمپائرز کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد سری لنکن فوج اور پولیس کے جوان سٹیڈیم میں آئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بحفاظت ڈریسنگ روم میں پہنچانے کے بعد ہجوم پر قابو پانے میں مصروف ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تصادم کرنے والے تقریباً 7 افراد کو سٹیڈیم سے باہر بھیج دیا  اور صورتحال قابو میں آنے پر میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

تیسرا ون ڈے: میچ کی مکمل تفصیلات کیلئے کریں

مزید : کھیل /اہم خبریں