چین نے بھارتی شہری سمیت 20 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر چین جانے والا کوئی بھی شخص گھبرا جائے

چین نے بھارتی شہری سمیت 20 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر چین ...
چین نے بھارتی شہری سمیت 20 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر چین جانے والا کوئی بھی شخص گھبرا جائے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے 20 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ان میں برطانوی، جنوبی افریقی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔ ہفتے کی رات چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ ان غیر ملکی شہریوں نے ہوٹل کے کمرے میں ایک دستاویزی فلم (جس کا نام نہیں بتایا گیا) دیکھی۔ اس کے بعد ان میں سے چند نے ویڈیو کلپس دیکھے جن میں دہشت گردی کی ترغیب دی گئی۔ ایسی ہی ویڈیوز ان میں سے ایک جنوبی افریقی شہری کے موبائل پر بھی پائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بدر ہونے والوں میں 10 جنوبی افریقی، 9 برطانوی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔ انہیں 10 جولائی کو چین کے شہر ’اوردوس‘ سے گرفتار کیا گیا تھا اور یہ 47 روز کیلئے چین آئے تھے۔ برطانوی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دستاویزی فلم بی بی سی پروڈکشن تھی اور اس کا موضوع چنگیز خان تھا۔ شہریوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے ممکن ہے کہ چینی حکام کو اس معاملے میں کوئی غلط فہمی ہوئی ہو۔ تاہم چین کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

مزید : بین الاقوامی