اربوں ڈالر مالیت کا ائیرپورٹ صرف 10 لاکھ روپے میں بیچ دیا گیا کیونکہ۔۔۔

اربوں ڈالر مالیت کا ائیرپورٹ صرف 10 لاکھ روپے میں بیچ دیا گیا کیونکہ۔۔۔
اربوں ڈالر مالیت کا ائیرپورٹ صرف 10 لاکھ روپے میں بیچ دیا گیا کیونکہ۔۔۔

  

بارسلونا (نیوز ڈیسک) سپین کا ایک ائیرپورٹ جسے 1.2 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا صرف 10 ہزار ڈالر (قریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) میں بیچ دیا گیا ہے۔ ’سیوداد رئیل سینٹرل ائیرپورٹ‘ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے قریباً 235 کلومیٹر دور واقع ہے اور اس کا افتتاح 2008ء میں کیا گیا تھا۔ ائیرپورٹ پر کافی ٹریفک نہ ہونے کے باعث اسے چلانے والی کمپنی 2012ء میں دیوالیہ ہوگئی۔ اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو جمعہ کے روز ہونے والی نیلامی میں چینی کمپنی تزانین انٹرنیشنل بولی لگانے والی واحد کمپنی تھی۔ نیلامی کے لئے ائیرپورٹ پیش کرنے والی کمپنی کی جانب سے کم از کم قیمت 2.2 ارب یورو رکھی گئی تھی تاہم اگر ستمبر تک کوئی بہتر آفر موصول نہیں ہوئی تو یہ ائیرپورٹ 10 ہزار ڈالر میں ہی چینی کمپنی کو مل جائے گا۔ چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس ائیرپورٹ پر 10 یورو خرچ کرکے اسے کار گو کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس