سی ٹی ڈ ی کی گجرات میں کاروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار ،ممنوعہ لٹریچر پر مبنی سی ڈیز برآمد
گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی فورس نے گجرات میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے کہاہے کہ کاروائی کے دوران گرفتار دہشتگرد مبین علی سے ممنوعہ لٹریچر پر مبنی سی ڈیز برآمد کی گئی ہے ،اس کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گجرات میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔