شاہین باسمتی کی لاب 31جولائی تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

شاہین باسمتی کی لاب 31جولائی تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

سرگودھا(اے پی پی )دھان کے کاشتکاروں کو سپر باسمتی ، باسمتی 385 ، باسمتی 2000، باسمتی 315 ، باسمتی 370، پی ایس 2 کی لاب کی منتقلی 20جولائی تک جبکہ شاہین باسمتی کی لاب 31جولائی تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار کھیت میں لاب کی منتقلی کے وقت پنیری کی عمر کا خاص خیال رکھیں اور 25 سے 35دن کے درمیان عمر کی پنیری کی کاشت کو یقینی بنایاجائے۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار 2,2 پودے 9،9 انچ کے فاصلے پر اکٹھے لگائیں اور لاب لگانے کے بعد فاضل پنیری کی کچھ ہتھیاں وٹوں کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی رکھ دیں۔

تاکہ جہاں کہیں پودے مرجائیں وہاں ان ہتھیوں سے نئی لاب لگا دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار لا ب لگانے کے 10 سے12دن بعد تک 35فیصد زنک سلفیٹ 5کلوگرام یا 21فیصد زنک سلفیٹ بحساب 10کلوگرام فی ایکڑ ڈالیں ۔

fd/mzm/hab 1408

مزید : کامرس