جی ای نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پاور سروسز کے لیے جوزف اینس کو پریذیڈنٹ اور سی ای اومقرر کر دیا

جی ای نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پاور سروسز کے لیے جوزف اینس کو پریذیڈنٹ ...

لاہور (پ ر ) جی ای نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنے پاور سروسز بزنس کے لیے جوزف جے اینس کو پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان سے قبل یہ ذمہ داریاں عزیز محمد کے پاس تھیں جنھوں نے پیرس میں جی ای انرجی کنکشنز پاور کنورشن یونٹ کے CEO کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔پاور سروسز ، پاور انڈسٹری میں بہترین سروس ٹیموں - جی پاور جنریشن سروسز اورAlstom's تھرمل سروسزکو مربوط بناتی ہے اور مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے علاقے میں کسٹمرز کو اپنے بجلی گھروں کی صلاحیت بڑھانے اور وسائل کے استعمال کی اہلیت کو زیادہ سے کرنے میں مدد دینے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔جوزف اینس نے کہا کہ " گزشتہ مہینے پاور سیکٹر میں ہماری ڈیجیٹل انڈسٹریل ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں فیصلہ کن رہے ہیں۔

ہمارے پاور سروسز بزنس دو مضبوط ٹیموں کو مربوط بناتے ہیں جن کے پاس اس علاقے کے پاور سیکٹر کو سہارا دینے کے لیے مسلمہ استعداد ہے۔ہم اپنے پارٹنرز کوجدید ترین ٹیکنالوجیز اور خدمات کی پیشکش پر توجہ مرکوز رکھیں گے ،جو پاور سیکٹر کی تبدیلی ،زیادہ سے زیادہ آپریشنل صلاحیت حاصل کرنے اور موجودہ پاور پلانٹ اثاثوں کی پیداوار یت کو بڑھانے کے لیے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے" ۔ جی ای کے پاور سروسز بزنس میں دنیا کے150 سے زیادہ ملکوں میں لگ بھگ 26,000 افراد کام کرتے ہیں اور یہ کسٹمرز کو پلانٹ کی مکمل صلاحیتوں، توسیع شدہ مقامی وسائل و مہارت اور تعاون کے مضبوط تر موقعوں کی پیشکش کرتے ہیں تاکہ زیادہ کامیابی کے لیے ان کی مدد کی جا سکے۔

اینس1997 میں جی ای کے پاور کنٹرولز بزنس کے جنرل مینجر کی حیثیت سے ادارے میں شامل ہوئے تھے۔انھوں نے اس علاقے اور دنیا کے دوسرے حصوں میں قائدانہ حیثٰیت میں کردار ادا کیا ہے۔اس میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں جنرل مینجر برائے پاور جنریشن سیلز کا عہدہ بھی شامل ہے۔2007 میں انھیں مشرق وسطیٰ میں ریجن ایگزیکٹو اور جنرل مینجر مقرر کیا گیا، جہاں ان کی ذمہ داریوں میں جی ای آئل اینڈ گیس ، انرجی مینجمنٹ اور پاور اینڈ واٹر شامل تھیں۔2010 میں جی ای کا وائس پریذیڈنٹ اور آفیسر مقرر کیا گیا۔

مزید : کامرس