راولپنڈی چیمبر نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

راولپنڈی چیمبر نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال برائے 2016-17کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کی تفصیل چیمبر کی ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر مہیا کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن نوید جاوید، محمد طارق جاوید بٹ اور سید رضوان حیدر مشہدی پر مشتمل ہے الیکشن پروگرام کے مطابق ووٹرز کی ابتدائی فہرست 22جولائی کو جبکہ حتمی فہرست 22اگست کو ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر فراہم کر دی جائے گی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 26اگست تک نامزدگی فارم چیمبر کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں امیدواروں کی حتمی لسٹ 10 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی چیمبر کی مجلس عاملہ کا انتخاب 17ستمبر کو ہو گا جبکہ صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب 20ستمبر ہو گا حتمی نتائج کا باقاعدہ اعلان چیمبر کی مجلس عاملہ کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

جو 21ستمبر 2016کو ہو گا۔

مزید : کامرس