ٹوکیو اور ہانگ کانگ ایکسچینج میں تیزی

ٹوکیو اور ہانگ کانگ ایکسچینج میں تیزی

ہانگ کانگ (اے پی پی) ٹوکیو اور ہانگ کانگ ایکسچینج میں پیر کو تیزی جبکہ شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 111.96 پوائنٹس کے اضافے سے 16497.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

جبکہ ہانگ کانگ حصص بازار میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.15 فیصد یا 33.20 پوائنٹس کی بہتری سے 21692.45 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہمن شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈٖیکس 0.11 فیصد یا 3.36 پوائنٹس کی کمی سے 3050.93 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد یا 3.44 پوائنٹس کی گراوٹ سے 2035.29 پوائنتس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

mik/jav/hab 1129

مزید : کامرس