سعودی عرب کے ریاض بینک کے منافع میں دوسری سہ ماہی کے دوران 1.6 فیصد اضافہ

سعودی عرب کے ریاض بینک کے منافع میں دوسری سہ ماہی کے دوران 1.6 فیصد اضافہ

دوبئی (اے پی پی) سعودی عرب کے’’ ریاض بینک ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 1.15 ارب ریال (306.6 ملین ڈالر) رہا جو کہ جون 2015 ء کے 1.13 ارب ریال اور دوسری سہ ماہی کیلئے ماہرین کے پیشگی اندازوں سے زیادہ ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ سہ ماہی کے دوران بینک کا آپریٹنگ منافع 2015 ء کی نسبت 6.5 فیصد کمی کے بعد 2.03 ارب ریال رہا تاہم خصوصی کمیشن کے نفاذ سے خالص منافع 5.2 فیصد بڑھ کر 1.3 ارب ریال تک پہنچ گیا۔سہ ماہی کے اختتام تک قرضوں کی مالیت 154.67 ارب ریال رہی۔

مزید : کامرس