شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے مشتبہ ڈرون طیارے پر اسرائیلی فوج کے حملے

شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے مشتبہ ڈرون طیارے پر اسرائیلی ...

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے ایک مشتبہ ڈرون طیارۖ کو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے جاری مختصر بیان میں اس واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ شام سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے دو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

آیا وہ طیارہ میزائل حملوں میں تباہ ہوا ہے یا نہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

مزید : عالمی منظر